راہل گاندھی نے پی ڈی پی کے ساتھ بی جے پی اتحادکوبنایانشانہ،بتایامودی کامہنگاسمجھوتہ
نئی دہلی،12؍جولائی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) امرناتھ یاتریوں پر ہوئے دہشت گردانہ حملے، کشمیر کے حالات اور سرحد پر ہونے والی فائرنگ کے لیے کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے براہ راست طور پر وزیر اعظم کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی پالیسیوں کی وجہ سے وادی کشمیر میں دہشت گردوں کو پہنچ بنانے کی جگہ ملی۔انہوں نے اسے ہندوستان کی کے لیے پالیسی ساز دھچکا قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں پی ڈی پی کے ساتھ بی جے پی کی حکومت بنانا ملک کے لیے ایک مہنگا سمجھوتہ ہے۔راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا، مودی کی پالیسیوں کی وجہ سے کشمیر میں دہشت گردوں کو پہنچ بنانے کی جگہ ملی۔ہندوستان کے لیے یہ سنگین اسٹریٹجک دھچکا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی(پی ڈی پی)کے ساتھ اتحاد سے مودی کو مختصر مدتی سیاسی فائدہ ملے گا، لیکن ہندستان کو یہ مہنگا پڑے گا۔راہل گاندھی نے کہاکہ پی ڈی پی اتحاد سے مودی کو مختصر مدتی منافع کی ہندوستان کو بڑی قیمت چکانی ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ مودی کو ملنے والا ذاتی مفادہندوستان کو ہونے والے اسٹریٹجک نقصان اور معصوم ہندوستانیوں کے قربانیوں کے برابر ہے۔کانگریس نائب صدر کا یہ بیان دو دن پہلے جموں و کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں دہشت گردوں کی طرف سے سات امرناتھ یاتریوں کے قتل کے واقعہ کے بعد آیا ہے۔